Site icon Daily Pakistan

شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کے کاغذات نامزدگی منظور

شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کے کاغذات نامزدگی منظور

شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کی۔این اے 214 سے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے جب کہ الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کو این اے 238 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اس کے علاوہ این اے 241 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرتے ہوئے ٹربیونل نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔اپیلٹ ٹربیونل میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں محمد عمر کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

Exit mobile version