Site icon Daily Pakistan

شہباز شریف کی اپنے عراقی ہم منصب محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

شہباز شریف کی اپنے عراقی ہم منصب محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

شہباز شریف کی اپنے عراقی ہم منصب محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے عراقی ہم منصب محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے موجودہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں شہباز شریف نے پاکستان اور عراق کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر سال زائرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر عراقی حکومت کو سراہا۔اس کے علاوہ دونوں وزرائے اعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version