Site icon Daily Pakistan

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور حماد اظہر کے مسترد ہونے کے خلاف نوٹس جاری

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور حماد اظہر کے مسترد ہونے کے خلاف نوٹس جاری

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور حماد اظہر کے مسترد ہونے کے خلاف نوٹس جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔اس حوالے سے اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر بھی سماعت ہوئی۔الیکشن ٹربیونل نے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

Exit mobile version