ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو سیکیورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔اس سے قبل شیخ رشید نے انتظامیہ سے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگی تھی۔شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ 13 اگست کی رات 10 بجے لال حویلی کے باہر جشنِ آزادی کے جلسے کی اجازت دی جائے۔ڈپٹی کمشنر آفس نے شیخ رشید کی درخواست وصول کی تھی۔