بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

طالبان کے نام پر بھتہ خوری کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

Wednesday, 23 November, 2022

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے میں کاروباری شخصیت کو دھمکیاں دیکر بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خود کو طالبان ظاہر کرکے شہریوں کو دھکماتے تھے۔حکام کے مطابق ملزمان نیاز اور نصیر نے خود کو طالبان ظاہر کیا اور کاروباری شخصیت و سابق سرکاری آفیسر کےاہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور گھر کے مرکزی گیٹ پر فائرنگ بھی کی۔بھتہ نہ دینے کی صورت میں پیڑول پمپ پر گرینڈ پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں