جمہوریہ عراق کے پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبدالخالق بدری نے عراقی سفیر کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیاآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا عراقی پولیس چیف نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو بغداد کے دورے کی دعوت دی عراقی پولیس چیف نے پاکستانی اور عراقی پولیس کی باہم تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کے لئے مشترکہ پروگرام کے اجراء کی خواہش کا اظہار کیا آئی جی اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی طرف سے جمہوریہ عراق کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اسلام آباد پولیس کے وفد وزارت داخلہ کے توسط سے بغداد کا دورہ کریں گے۔