سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے ریاستی ادارے عمران خان اور اسد عمر کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں یہ بات انھوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اتنا مضبوط نہیں، ہوسکتا ہےکہ ان کی پہلی ہی پیشی پر ضمانت ہوجائے یا پھر عدالت دو روز کا ریمانڈ دے