Site icon Daily Pakistan

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کی سوچ بچار

imran muzakrat عمران خان کی مذاکرات

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کی سوچ بچار

لاہور:پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے غوروخوض شروع کردیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر آج بھی پارٹی ر ہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات والے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت کرینگے۔حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

Exit mobile version