Site icon Daily Pakistan

عمران خان کے ممکنہ دھرنے سے پہلے وفاقی پولیس کے افسران پر انعامات کی بارش

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اکتوبر میں دھرنے کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر انعامات کی بارش کر دی گئی وفاقی وزیر داخلہ افسران میں ایوارد بانٹنے کے لیئے خود پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اکتوبر میں دھرنے کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر انعامات کی بارش کر دی گئی وفاقی وزیر داخلہ افسران میں ایوارد بانٹنے کے لیئے خود پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نےاسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا انھوں نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں پولیس میڈلز کے احکامات تقسیم کئے پولیس لائن ہیڈکوارٹر پہنچنے پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا استقبال کیا وزیر داخلہ نے 14 افسران و اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈلز اور 14 کوپاکستان پولیس میڈلز کے احکامات سے نوازا ان پولیس افسران و اہلکارکو 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے ان ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا تھا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کوحکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ شجاعت دیا گیاہے وزیر داخلہ نے تمام افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار کسی بھی وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی درکنار نہیں کرتے۔انھوں نے تما م افسروں کو عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی تلقین کی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وزیر داخلہ کو پولیس میں کی جانے والی ریفارمز کے بارے میں بریفنگ دی انھوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ تمام تھانوں میں تفتینش کو بہتر خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے تھانہ کی سطح پر تنظیم نو کی گئی ہے۔ہرایس ایچ اوکے ساتھ دو مزید افسر انچارج آپریشنز اور انچارج ایڈمنسٹریشن کا تقرر کیا جارہا ہے۔ایس ایچ او تفتیش کے شعبہ کا سربراہ ہوگا امن عامہ اور کمیونٹی پولیسنگ انچارج آپریشنز کی ذمہ داری ہوگی انچارج ایڈمنسٹریشن افرادی وسائل اور ریکارڈ کا ذمہ دار ہوگا ۔انچارج ایڈمنسٹریشن عدالتی احکامات کا تعمیلی افسر کا کردار بھی ادا کرے گا۔تاہم پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ملازمین کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں

Exit mobile version