Site icon Daily Pakistan

غزہ کیساتھ اظہار یکجہتی پر حماس کا پاکستان کا شکریہ

غزہ کیساتھ اظہار یکجہتی پر حماس کا پاکستان کا شکریہ

غزہ کیساتھ اظہار یکجہتی پر حماس کا پاکستان کا شکریہ

حماس کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی عوام ، غزہ کے لوگوں کیساتھ مثالی اظہار یکجہتی پر پاکستان کویت اردن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔حما س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن ، انڈونیشیا ،ملائیشیا ودیگر عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔دنیا بھر کے آزاد لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔حما س نے کہا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کو روکنے کے اسپیشن ، ائر لینڈ، کے وزرائے اعظم کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عالمی کوششوں کو جاری رکھنے کے اقدامات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Exit mobile version