Site icon Daily Pakistan

غلط رپورٹنگ:ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی کے فوج مخالف پراپیگنڈے کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں،وزیر داخلہ

پی ٹی آئی کے فوج مخالف پراپیگنڈے کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں،وزیر داخلہ

لندن:برطانیہ کے نامور اخبار ڈیلی میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے غلط رپورٹنگ پر معافی مانگ لی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی میں کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ نیب نے کبھی شہباز شریف پر سیلاب زدگان کے فنڈز میں غلط کام کا الزام نہیں لگایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیلی میل کی معافی پر اپنے بیان میں کہا کہ سرخرو ہونے پر اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کے ساتھ سرجھکا دیا ہے۔تین سال تک عمران اور اسکے ساتھی میری کردار کشی میں ہر حدپار کر گئے تھے انہوں نے ملک کی بدنانی اور دوست ملک سے تعلقات کی خرابی کی بھی پرواہ نہیں کی۔شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے بے ینیاد الزامات کے ذریعے میرا اور میرے خاندان کا مذاق اڑایا۔میرا اللہ پر غیر متنزل ایمان تھا کیونکہ صرف وہی ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرسکتا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ڈیلی میل کی معافی پر کہا کہ الحمد اللہ ایک اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا بے نقاب ہوچکا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف انٹرنیشنل صادق وآمین ہیں۔

Exit mobile version