Site icon Daily Pakistan

فیول ایڈجسمنٹ چارجز سے متعلق لا ہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

فیول ایڈجسمنٹ چارجز سے متعلق لا ہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلقاہم فیصلہ 15 ستمبر تک توسیع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔ لاہورہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت،واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نےعدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا بجلی کے بلوں میں ٹیکس غیر قانونی وصول کررہا ہے۔ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے،عوام 50 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پرمجبورہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کو غیرقانونی قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ 24 اگست کو لاہورہائیکورٹ نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا تھا، جب کہ صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ سرچارج نکال کر باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version