Site icon Daily Pakistan

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا پر نمٹا دیں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا ہر نمٹا دیں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا ہر نمٹا دیں

مسجد نبوی واقعہ پر شیخ رشید کو اٹک میں درج ایف آئی آر میں بے گناہ قرار اور راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں درج مقدمہ خارج کرنے سمیت فتح جنگ مقدمہ میں راشد شفیق کو بے گناہ قراردینے کی رپورٹس پر ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پٹیشنرز کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں درخواستوں پرسماعت ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر پولیس کی جانب سے اعلی پولیس افسران پر مبنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔۔۔ رپورٹ میں شیخ رشید کو بے گناہ قراردیدیا گیا ۔ جس ہر پٹیشنر وکیل سردارعبدالرازق ایڈوکیٹ نے عدالت سےاخراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی سردارعبدالرازق ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ میں شیخ رشید کو بے گناہ قرار دے چکی ہے اب درخواست واپس لیتے ہیں.سردار عبدالرازق نے، عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ سے زیردفعہ 249/A کے تحت بریت کی درخواست دائرکر دی گئی ہے فتح جنگ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے 7 دسمبر کے لیئے سرکار کو نوتس جاری کیئے ہیں ۔۔۔۔اس موقع پر اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد مقدمہ خارج کردیا گیا جبکہ فتح جنگ مقدمہ میں بے گناہ قرار دیا گیا پٹیشنر، شیخ راشد شفیق کے وکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ عدالت کے حکم پر جاری حکم امتناعی پر مقدمات درج نہیں ہوئے ۔۔ جس پرعدالت عالیہ نے پٹیشنرز وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں

Exit mobile version