Site icon Daily Pakistan

لیاری میں چوکی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی رینجرز اہلکار شہید

لیاری میں چوکی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی رینجرز اہلکار شہید

لیاری میں چوکی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی رینجرز اہلکار شہید

کراچی: لیاری میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہوگیاتفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ لیاری بہارکالونی الفلاح روڈ پر قائم الفلاح چوکی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی کے نزدیک اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کے اشارہ پر رینجرز اہلکار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار 40 سالہ لائنس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔ترجمان کے مطابق رینجرز کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے وردی میں ملبوس رینجر اہلکار پر فائرنگ کی تھی جو کہ موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہید اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ اور سول ہسپتال پہنچ گئی۔

Exit mobile version