Site icon Daily Pakistan

محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 10 دہشتگرد گرفتار

محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 10 دہشتگرد گرفتار

محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 10 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالے دس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ۔محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق ان دہشتگردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیاگیا ہے ۔سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریک کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے ۔سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں ، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Exit mobile version