Site icon Daily Pakistan

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی سنا دی

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی سنا دی

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی سنا دی

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں موسم مزید سرد ہونے کی، پیشگوئی سنا دی صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی لہر 26 جنوری تک برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اس دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔دیہی سندھ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Exit mobile version