Site icon Daily Pakistan

مریم نواز نے مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر پیش کردیا

مریم نواز نے مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر پیش کردیا

مریم نواز نے مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر پیش کردیا

مریم نواز نے مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے اسپتال میں دل کے دورے کے مریض کو بے بس دیکھ کر دل دکھی ہے، بہت جلد پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پراجیکٹ سے متعلق اجلاس بھی ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے لائحہ عمل پر زور دیا اور مارکیٹ کی ضروریات کے تعین کے بعد صنعتی شعبوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version