Site icon Daily Pakistan

معاشی استحکام و غیر ملکی سرمایہ کاری

کسی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری وھاں کے معاشی استحکام کی عکاس ہوتی ہے سرمایہ کاری کانفرنسز کا انعقاد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور انٹرپنیور کو راغب کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیلئے کیا جاتا ہے تکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے پاکستان بھی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک ہےاور ہمیں معاشی استحکام کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس سرمایہ کاری کے حصول کیلئے اچھا موقع ثابت ہوگا کانفرنس میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے دنیا بھر کے رہنما اور بصیرت رکھنے والے شریک ہوئے ایف آئی آئی ملکوں کو اپنی طاقت ظاہر کرنے ، سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اس سال کانفرنس کی تھیم،، انویسٹنگ ٹوڈے شیپنگ ٹومارو،،تھا وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کانفرنس میں شرکت کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی اداروں سے مالی معاملات پر سعودی عرب کی حمایت پر اظہار تشکر کیا سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہا اور سعودی ویثرن کو پاکستان کی کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ قرار دیا پاک سعودی اقتصادی تعاون کو دو طرفہ تعلقات تجارت سرمایہ کاری ثقافت ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بھی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیاسعودی ولیعہد نے کہا کہ وہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ساتھ دیتے رہیں گے ولی عہد محمد بن سلیمان نے پاکستان میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنےکے منصوبہ پورا کرنے کا یقین دلایا۔ ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جدت سے چلنے والے علم پر مبنی معشیت کی اہمیت پر زور دیا اور عصری چیلنجزوں پر قابو پانے کے لیے اجتماعی عالمی کوششوں اور شراکت داری پر زور دیا انہوں نےکہا کہ امن بحال ہونے تک ترقی ممکن نہیں پائیدار ترقی کے دور میں داخلے کے لیے ہم تیار ہیں اور عوام کی خوشحالی ان کی اول ترجیح ہے سعودی عرب اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی آگے بڑھائیں گے اور یہ مستقبل کے لیے ضروری بھی ہےوزیراعظم شہباز شریف نے شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ آئیں پاکستان میں اپنی مہارت اور تخلیق کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور مل کر خوشحالی سے جڑے ہوئے معاشرے کی تعمیر کریں آج ارٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے اور یہی معاشروں صنعتوں اور معشیتوں میں انقلاب برپا کرتی ہے تاہم ارٹیفیشل انٹیلیجنس کو تعصب سے پاک اور بھلائی کے لیے قوت کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم چیلنجز پر اکیلے قابو نہیں پا سکتی اور کوئی بھی ملک دوسرے ملک کے تعاون کے بغیر آنے والے کل کی صلاحیت کو برو کار نہیں لا سکتا کانفرنس میں غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں کہ حق میں آواز اٹھانا احسن اقدام تھا جسےشرکا ئے سراھا وزیراعظم نے کہا کہ ہم پائیدار ترقی کے دور میں داخلے کے لیے تیار ہیں ایف ائی آئی اہم پلیٹ فارم ہے پائیدار مستقبلِ کیلئے معاشی استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا حصول ضروری ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں اور حال ہی میں دونوں ملکوں نے 2 ارب ڈالر کے 27 ایم او یوز پر اور معاہدوں پر دستخط کیے رواں ماہ میں ہی سعودی عرب کا 135 رکنی وفد سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آیا تھا سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہ کے دوران وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا تھا کہ سپیشل انویسٹمنٹ اینڈ فسلیٹیشن کی چھت تلے سرمایہ کاروں کو سہولتیں میسر کی جائیں گی اپریل میں شہباز شریف نے وزیراعظم کا چارج سنبھالتے ہی سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا اور شاہ سلیمان سے تفصیلی ملاقات میں سعودی عرب نے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا ۔دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف دوستانہ تعلقات ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی مشکلات سے نکلنے میں بھی مدد کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ویت نام کے وزیر اعظم فام من چن سمیت متعدد رہنماں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کو بڑھانے کی عزم کیا گیاوزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ نہ صرف سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا امکان ہے جس سے ملک کی معشیت میں مزید بہتری آئے گی۔

Exit mobile version