Site icon Daily Pakistan

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبر آگئی

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبر آگئی

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبر آگئی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔
بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹروں کو ملکہ ایلزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے، ملکہ کو ڈاکٹروں کے زیر نگرانی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔
96 سالہ ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی رہی ہیں۔
نومنتخب برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا کہنا ہےکہ برطانیہ بھر کے عوام کو ملکہ کی صحت سے متعلق خبرپر تشویش ہے، میری اور برطانوی عوام کی دعائیں ملکہ برطانیہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ملکہ کے اہل خانہ کو ملکہ کی طبیعت سے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے، ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم ملکہ کے پاس پہنچ گئے ہیں جبکہ پرنس چارلس بھی ملکہ کے پاس پہنچ رہے ہیں۔
خیال رہےکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی عمر 96 سال ہے، فروری میں ملکہ الزبتھ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

Exit mobile version