محکمہ موسمیات کے ترجمان نے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کشمیر ، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختو نخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان آج موسم کی صورتحال: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختو نخوا کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آباد: اسلام آباد میں مو سم خشک اورگرم رہے گا ۔خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔دیر، چترال،سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، مالاکنڈ ، باجوڑ ، مہمند اورخیبرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ جبکہ مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور بہاولنگراور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختو نخوا: دیر(بالائی21)،کاکول 10، سیدو شریف 07، مالم جبہ 05،بالاکوٹ 01، پنجاب: بہاولنگر08 اورسیالکوٹ (سٹی) میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 41، دالبندین اورسبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 21/ 34
لاہور 26/ 36
کراچی 27/ 34
پشاور 24/ 36
کوئٹہ 18/ 33
گلگت 18/ 35
اسکردو 13/ 32
مظفر آباد 21/ 36
مری 15/ 23
فیصل آباد 23/ 36
ملتان 26/ 37
سری نگر 16/ 30
جموں 22/ 33
لہہ 11/ 21
پلوامہ 16/ 27
اننت ناگ 13/ 28
شوپیاں 15/ 26
بارہ مولہ 16/ 27