Site icon Daily Pakistan

منی پور میں فسادات کی نئی لہر

مودی سرکار نے اپنے تیسرے دور حکومت میں بھارت کو نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا محور بنادیا۔مودی حکومت کی فسطائی اور فرقہ وارانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ریاست منی پور نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا شکار ہو چکی ہے ، آئے روز ہونےوالے قبائلی تصادم کی بدولت ریاست میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، تشدد اور خونریزی کی نئی لہر سنگین شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔مودی حکومت منی پور میں حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔حالیہ واقعہ میں میتی ملیشیا کے عسکریت پسندوں نے اقلیتی قبیلے ک±کی کے لوگوں کی بستی پر دھاوا بولا اور تین افراد کو قتل کر دیا، شر پسندوں نے 17گھروں ،تین دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا، کئی افراد جانیں بچانے کیلئے بستی سے بھاگ گئے اور ارد گرد کے جنگلات اور فصلوں میں پناہ لی۔مئی 2023سے شروع ہونےوالے ان فسادات میں اب تک سینکڑوں افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں جبکہ 80ہزار کے لگ بھگ بے گھر ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں گھروں، دکانوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کو جلایا جا چکا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مودی کی پالیسیوں سے پورے بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد پھیل رہاہے وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کیلئے انتشاری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جس سے ہندوو¿ں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مودی کی سیاست فرقہ وارانہ تشدد بالخصوص مسلمان اور مسیحیوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے ہمیشہ ہندو انتہا پسندی کی سیاست کے ساتھ ملک میں فسطائیت کو فروغ دیا ہے۔ مودی سرکار نے اپنے تیسرے دور میں بھی بھارت کو نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کی آماج گاہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور سیاسی حریف ہوں یا بھارت میں بسنے والی اقلیتیں، سب ہی مودی سرکار کی انتہاپسندانہ سوچ کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔بھارت میں اس وقت ریاستی سطح پر بہت سے طبقات بنیادی حقو ق سے محروم ہیں جن کی وجہ سے ملک میں متعدد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر منی پور کے حالات کو خراب کیا ہے تاکہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ منی پور کے لوگ اپنے ہی ملک میں پناہ گزینوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔حالیہ فسادات کے بعدامفال وادی اور گردونواح میں دوبارہ کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سے اب تک منی پور میں سیکڑوں بے گناہوں کی جانیں گئی ہیں۔ ریاستی پولیس نے بھارتی افواج کے ساتھ مل کر منی پور میں کومبنگ آپریشن شروع کردیے ہیں اور بھاری پیمانے پر سرچ آپریشن ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نسلی فسادات کو ہوادے کر میٹی کمیونٹی کو ک±کی اور دوسروں قبیلوں سے لڑوایاجارہاہے تا کہ ا±ن کے آئینی حقوق کو پامال کیا جائے۔ منی پور کا مسئلہ مزید زور پکڑ رہاہے اور مودی سرکار سیاسی مسئلے کو بندوق کے زور پر حل کرنا چاہتی ہے۔منی پور کا مسئلہ مودی کےلئے گلے کی ہڈی ثابت ہوا ہے اور مقامی لوگ اب بھارت سے آزادی کا تقاضا کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر بھی منی پور فسادات کو لیکر ایک گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ آخر کب تک مودی سرکار اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے ظلم و جارحیت کا سہارا لیتی رہے گی؟حالیہ فسادات کے بعدامفال وادی اور گردونواح میں دوبارہ کرفیونافذ کردیا گیا ہے،گزشتہ سال سے اب تک کے دوران منی پورمیں سینکڑوں بےگناہوں کی جانیں گئی ہیں ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پورمیں جاری پرتشدد فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مفصل رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ پر تشدد فسادات مودی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مودی حکومت گزشتہ ایک دہائی سے بھارت پر مسلسل قابض ہونے کے باوجود ملک کے مسائل حل کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ منی پور فسادات پر مودی سرکار نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔ مودی سرکار وفاقی اور صوبائی سطح پر منی پور فسادات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔543 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا اسمبلی میں منی پور کی نمائندگی کرنے کیلئے محض دو نشستیں مختص کی گئیں ہیں اور ان پر بھی بی جے پی قابض ہے،اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کا اظہار کرچکی ہیں،اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود مودی سرکار بےحسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے مابین تنازعے اور اسکے نتیجے میں جاری فسادات کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے، منی پور میں انتخابی عمل کے دوران بے شمار تشدد اور جھڑپوں کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، منی پور میں جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق کی تشویشناک خلاف ورزیاں تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر لکھی جائیں گی۔منی پور میں فسادات کا آغاز منی پور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے ہوا جس میں حکومت کو میتی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ 2012ءمیں میتی کمیونٹی نے شیڈول ٹرائب کا درجہ حاصل کرنے کی درخواست دائر کی تھی‘ اس درخواست پر میتی کمیونٹی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد کوکی اور میتی گروپس کے درمیان فسادات پھوٹ پڑے جن میں اب تک 125 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ چالیس ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

Exit mobile version