برطانیہ کی چانسلر (وزیرِ خزانہ)ریچل ریوز کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کا تبدیلی کا منصوبہ مثبت نتائج دے رہا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں برطانیہ کی افراطِ زر کم ہو کر 2.6 فیصد ہو گئی جو قیمتوں میں اضافے کی سست شرح کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے زور دیا ہے کہ گزشتہ 2 مہینوں میں مہنگائی میں مسلسل کمی، اجرتوں میں قیمتوں سے زیادہ شرح سے بڑھنے کے ساتھ، مثبت نمو کے اعداد و شمار کے ساتھ حوصلہ افزا اشارے ہیں کہ تبدیلی کے لیے ہمارا منصوبہ موثر ہے، تاہم ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ متعدد خاندانوں کو اس غیر یقینی دور کے دوران چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حکومت نے اس کے جواب میں کم از کم اجرت میں اضافہ، ایندھن کی ڈیوٹی منجمد اور پرائمری اسکولوں میں مفت ناشتے کے پروگراموں کو شروع کر کے 30 لاکھ افراد کے لیے مالی تعاون بڑھانے کے اقدامات نافذ کیے ہیں۔
مہنگائی میں کمی کیلئے برطانوی حکومتی منصوبہ مثبت نتائج دے رہا ہے: چانسلر ریچل ریوز

مہنگائی میں کمی کیلئے برطانوی حکومتی منصوبہ مثبت نتائج دے رہا ہے: چانسلر ریچل ریوز