Site icon Daily Pakistan

وزیراعلی کرناٹک کو جنگ کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

وزیراعلی کرناٹک کو جنگ کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

وزیراعلی کرناٹک کو جنگ کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلی سدا رامیہ کو پاکستان سے جنگ کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے سدا رامیہ کے بیان پر شدید تنقید کی جس کے بعد کرناٹک کے وزیراعلی اپنا بیان بدلنے پر مجبور ہوگئے۔
نئے بیان میں سدا رامیہ نے کہا کہ ان کے کل کے بیان کا مطلب یہ تھا کہ جنگ صرف اس وقت ہونی چاہیے جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہے کیونکہ جنگیں کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔گزشتہ روز سدا رامیہ نے کہا تھا کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Exit mobile version