Site icon Daily Pakistan

وزیر اعظم کا ضلع غذر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے

وزیر اعظم کا ضلع غذر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےضلع غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس دوران وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ضلع غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی وزیر اعظم نے ضلع غذر کے علاقے بوبر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ١٠, ١٠ لاکھ روپے دینے کی ہدایت کر دی.وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بوبر گاؤں کی بحالی کےلیے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان.کیا گیا علاوہ ازیں وزیر اعظم کی جانب سے بوبر میں پانچ کلومیٹر سڑک کو پختہ کرنے کی ہدایت.وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے.گلگت ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے ششپر گلیشیئر کے سیلاب سے متاثرہ 9 افراد جن کے مکانات مکمل طور منہدم ہوے, میں فی کس 8 لاکھ روپےاور ایسے 6 متاثرین جن کے مکانات کو جزوی نقصانات پہنچا, میں فی کس 5 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئ

Exit mobile version