ٹانک میں گل امام پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔اس حوالے سے ڈی پی او اسلم نواز خان نے بتایا ہے کہ حملے میں 5 پولیس اہلکار اور 2 سویلین ڈرائیور زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے رات 2 بجے کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈی پی او اسلم نواز خان کے مطابق حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔