Site icon Daily Pakistan

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا اور فیصلے سے تمام سینیٹرزکو آگاہ بھی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی سینیٹر شریک نہیں ہوگا، اس کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 21 نکاتی ایجنڈا جاری ہے۔مشترکہ اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل منظوری کے لیئے پیش کیا جائے گا جو ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پیش کریں گی۔ جب کہ مرتضی جاوید عباسی پیپرا ترمیمی بل 2022 پیش کریں گے اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان گلوبل چینج ایمپکٹ سٹڈی سینٹر ترمیمی بل منظوری کے لیئے پیش کریں گی جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ والدین کے تحفظ کا بل پیش کریں گے۔

Exit mobile version