Site icon Daily Pakistan

پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا

پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن

پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم ہے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم ہے وطن کے بہادر سپو توں نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا اور جنگوں کے دوران اپنے خون سے عظیم داستانیں رقم کیں پاک فضائیہ نے آباؤ اجداد کی عظیم روایات کے بدولت ترقی کی ہے ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے خلائی، الیکٹرانک وار فیئر، سائبر،مخصوص ٹیکنالوجیز اور قومی دفاعی صلاحیت میں ترقی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں حالیہ سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں اور ریسکیوکے عمل میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حقِ خود ارادیت کے حصول کی خاطر اُن کی جدوجہد میں ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

Exit mobile version