Site icon Daily Pakistan

پولیس نے مراد سعید کو گرفتار کرلیا

پولیس نے مراد سعید کو گرفتار کرلیا

پولیس نے مراد سعید کو گرفتار کرلیا

کراچی میں گھر میں گھس کر بہن کو قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق ملزم مراد سعید بسم اللہ چوک موچھ گوٹھ میں اپنی بھابھی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔اظہر جاوید نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا بہنوئی عنایت شاہ بھی زخمی ہوا، عدالت نے ملزم کو بھی مفرور قرار دے دیا۔واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version