Site icon Daily Pakistan

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اداے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اداے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اداے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی۔پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کے انتظامات کی اسکیم کی منظوری دی گئی۔دستاویز کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ رابطہ کرے گا۔پی آئی اے کے بورڈ نے 2 کمپنیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔بورڈ نے کمپنی کو پی آئی اے سی اور پی آئی اے ہولڈنگ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ملاقات میں پی آئی اے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایسے ملازمین کو ریٹائر کرنے کی تجویز بھی دی گئی جن کی سروس 4 سال سے کم تھی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

Exit mobile version