قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، ہمارا اسلام آباد کا جلسہ بھی ہو گا ملک بھر میں جلسے کریں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن میں بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ پچھلے دو سال میں یہ نظام بری طرح مینج ہوا ہے، حکمران ٹولہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عوامی رائے کو کس طرح بدلا جائے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پارٹی پر پابندی لگانے کی بات انتہائی بھونڈی حرکت ہوگی، آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ملک آگے کسی صورت نہیں جا سکتا۔