عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں عسکری تنصیبات پرحملے کے ردعمل میں پی ٹی آئی کی وکٹیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چینوٹ سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی پارٹی چھو ڑدی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ذوالفقار عی شا ہ نے کہا کہ پچھلے دس سے بارہ دن میرے لیے اتنے بوجھل تھے جیسے نوصدیاں ہوں ،اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم کسی صورت ملک دشمن اور ریاست مخالف نہیں ہوسکتے ، میں اپنی پارٹی ممبر شپ اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں