اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے 28 ویں یوم تاسیس پر ریلی نکالنے اور گرفتار رہنماو¿ں اور کارکنوں کی رہائی کے مقدمے میں گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ملزمان کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ، انصار کیانی، مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا ہے، جب بھی پرامن احتجاج ہوتا ہے تو نیا مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔وکلا نے مطالبہ کیا کہ رہنماو¿ں کی ضمانتیں منظور کی جائیں اور پولیس کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی 5500 روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔