Site icon Daily Pakistan

کراچی، گھر والوں کی قید سے لڑکی بازیاب، 5 افراد گرفتار

کراچی، گھر والوں کی قید سے لڑکی بازیاب، 5 افراد گرفتار

کراچی، گھر والوں کی قید سے لڑکی بازیاب، 5 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے قائدآباد میں پسند کی شادی کا مطالبہ کرنے پر اہل خانہ نے لڑکی پر تشدد کرتے ہوئے کے بال مونڈ دئے۔ پولیس نے لڑکی کو گھر سے بازیاب کروالیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں لڑکی کے ماں باپ، چاچا، دادی اور پڑوسن شامل ہیں، پسندکی شادی کے مطالبے پر گھر والوں نے لڑکی کو قید کر رکھا تھا۔لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، پسند کی شادی کے مطالبے پر گھروالوں نے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹے۔متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک اسپتال میں نرس ہے، واقعے کی مزید جانچ کی جارہی ہے۔

Exit mobile version