صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ہو گئے تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے تھانہ برگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں میں 4 اہلکار شہید ہو گئے اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔ پولیس نے حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
کے پی کے میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

کے پی کے میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید