Site icon Daily Pakistan

گندم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید

گندم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید

گندم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 16 لاکھ گندم کی بوریوں کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے، مستقبل میں گندم کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر فوڈ کرائسز کا چیلنج درپیش ہوسکتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں گندم کی کاشت کو فروغ دینا ناگریز ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گندم کی سپلائی اور سنو بونڈ ایریاز میں گندم کا سٹاک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 16 لاکھ گندم کی بوریوں کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی فوری ریلیز کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری خوراک اور ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر سنو بونڈ ایریاز میں گندم کے سٹاک کو یقینی بنائیں، تاکہ موسم سرما میں جن علاقوں میں سپلائی ممکن نہیں وہاں کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر اعلی خالد خورشید نے گلگت غذر روڈ کی تعمیر اور کیال بریج کی وجہ سے گندم کی سپلائی متاثر ہونے کی شکایت پر فوری طور پرچیئرمین این ایچ اے سے رابطہ کیا جائے تاکہ گندم کی ترسیل کو بہتر بنایاجاسکے۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ مستقبل میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر فوڈ کرائسسز کا چیلنج درپیش ہوسکتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں گندم کی کاشت کو فروغ دینا ناگریز ہوچکا ہے، زرعی شعبے کو فروغ دے کر فوڈ سیکورٹی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، صوبائی حکومت فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

Exit mobile version