Site icon Daily Pakistan

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تردید کر دی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تردید کر دی اور اپنے بیان مین کہا کہ صرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نہیں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تردید کر دی اور اپنے بیان مین کہا کہ صرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ینگ ڈاکٹرز عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تردید کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم کیساتھ ہمارے کسی بھی ممبر کی کسی بھی قسم کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اور نہ کسی دوسرے کو وائی ڈی اے کا نام کسی سیاسی تحریک سے جوڑنے دینگے۔ وائی ڈی اے ایک غیر سیاسی ڈاکٹرز تنظیم ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہیلتھ نجکاری پالیسی سے اصولی اختلاف رکھتی ہے اور جس طرح پر این ایل ای اور پی ایم ڈی سی کی بحالی کی تحریک میں ڈاکٹرز نے ماریں کھائیں اسے کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا. پورے پنجاب میں ڈاکٹرز کے ساتھ غیر امتیازی سلوک کیا جارہا ہےاور باقی سب اداروں کی نسبت ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا. میو ہسپتال میں بہت سے ڈاکٹرز تنخواہ سے محروم اور یہاں چند انتشار پسند عناصر ڈاکٹروں کا حقوق کا سودہ کرنے پہنچ گئے .یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے بھی سیکرٹری ہیلتھ کے پاس جا کر ینگ ڈاکٹرز کو ٹرمنیٹ کرنے کے عمل کو سراہا تھا اور ہمیشہ کمینوٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

Exit mobile version