Site icon Daily Pakistan

یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی۔مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاو¿ڈر اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے جب کہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے کی کمی کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اگلے ماہ سے رمضان ریلیف پیکج بھی شروع کر رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے صارفین رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔

Exit mobile version