Site icon Daily Pakistan

آر ڈی اے نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر 50 دکانیں اور 2 سی این جی سٹیشن سر بمہر کر دیے

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ آر ڈی اے نے غیر مجازوغیر قانونی کمرشل عمارتوں

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ آر ڈی اے نے غیر مجازوغیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر 50 دکانوں اور دو سی این جی سٹیشنز کو سر بمہر کر دیا ہے۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشنز زور و شور سے جاری ہیں تاکہ غیرقانونی ترقیاتی منصوبوں پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایل یو اینڈ بی سی ونگ کے عملہ بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراپرٹیز کے مالکان نے منظور شدہ پلانز و نقشہ کی خلاف ورزی کی ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سیٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی ہے اور بغیر منظوری اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) کے غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے منصوبوں کی فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کو ریگولرائز کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو بھی اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ہر قسم کی تجاوزات کو جتنا ہو سکے ہٹانا چاہیے، تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔۔۔

Exit mobile version