Site icon Daily Pakistan

اختر منیر کو صدر مملکت کا پریس سکرٹری مقرر کر دیا گیا

اختر منیر کو صدر مملکت کا پریس سکرٹری مقرر کر دیا گیا

اختر منیر کو صدر مملکت کا پریس سکرٹری مقرر کر دیا گیا

انفارمیشن سروس گروپ گریڈ 21 کے سنیئر آفیسر اختر منیر کو صدر مملکت ڈ ا کٹر عارف علوی کا میڈیا ایڈوائزر و پریس سکرٹری مقرر کر دیا گیا ہےایوان صدر میں انکی تعیناتی کے لیے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری پر اختر منیر کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
اختر منیر اس وقت ایم ڈی اے پی پی کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 2 فروری کو ایوان صدر میں صدر مملکت کے میڈیا ایڈوائزر کے عہدے کا چارج لیں گے اختر منیر کا شمار انفارمیشن سروس گروپ کے سنیئر افسران میں ہوتا ہے اور انکو میڈیا انڈسٹری میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اختر منیر افغانستان میں پاکستان کے سفارت خانے میں پریس منسٹر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وزارت اطلاعات و نشریات میں بھی کئی اہم عہدوں پر کام کرنے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ اس سے قبل بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ترجمان رہ چکے ہیں اور صدارتی میڈیا کے امور کی انجام دہی میں بڑی مہارت رکھتے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انکی تقرری صدر مملکت کے موجودہ پریس سکرٹری قمر بشیر کے کی 2 فروری کوسبکدوش ہونے کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے

Exit mobile version