Site icon Daily Pakistan

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا جو بائیڈن

غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کیلئے بائیڈن کی اسرائیل کیلئے اسلحے کی فروخت کی منظوری

غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کیلئے بائیڈن کی اسرائیل کیلئے اسلحے کی فروخت کی منظوری

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا۔امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تفصیلی بات چیت ہوئی تاہم اس دوران میں نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگ بندی کے لیے نہیں کہا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان پانچ گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل میں امریکی موقف کی تعریف کی۔نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اہداف کے حصول تک جنگ جاری رکھنے پر زور دیا۔نیتن یاہو کے دفتر کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کو آزاد کرانا جنگ کے مقاصد ہیں۔

Exit mobile version