Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

اسلام آباد، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

اسلام آباد، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیے۔سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں تمام سینئر کمانڈ نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور جرائم کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو شہر کے مختلف علاقوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہیں اور ڈیوٹیز چیک کریں۔سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ دورانِ چیکنگ مشکوک افراد، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی علاقے میں سنگین واردات ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہو گا، تمام افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ملیں اور ان کے مسائل سنیں۔آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ افسران و اہلکاروں کا مورال بلند ہو گا تو وہ ٹھیک طرح فرائض سرانجام دیں گے۔

Exit mobile version