اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا شکور شاد کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تفصیلات کے مطابق مزکورہ رکن قومی اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل نے استعفی نہیں دیا تھا، پارٹی ہیڈ آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے 123 استعفے ٹائپ کرکے بھیجے، 11 استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیے ہیں جس پر عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا