Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد ہایکورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ سے دہشتگری کی دفعات ہٹادی

عمران خان

عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے

عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ سے دہشتگری کی دفعات ہٹادی اسلام آباد ہایکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا
دیگر دفعات پر متعلقہ فورم پر کارروائی جاری رہے گی اس سے قبل مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایک تقریر پر لگائی گئی تمام دفعات اس کیس میں بنتی ہی نہیں اس کے علاوہ اگر کوئی اور جرم ہے تو وہ بتائیں جس پر اسپیشل پراسیکوٹر نے کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم نے جلسے میں بات کی جس کی بہت بڑی فین فالونگ ہیں درخواست گزار نے تقریر میں کہا کہ ہم ایکشن لیں گے یہ نہیں کہا کہ لیگل ایکشن لیں گے، ایک بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیر اعظم کے الفاظ ہیں تو اثرات خطرناک ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ باقی چیزیں آپ چھوڑیں آپ دہشت گردی کے مقدمے پر دلائل دیں۔فیصل رضا عابدی پر دہشت گردی کے دو دفعات لگائے گئے اور وہ بری ہوئے یہاں پر 7 اے ٹی اے کا غلط استعمال کیا جاتا رہا ہے عدالت نے کچھ دیر کے لیئے فیصلہ محفوظ کر دیا اور فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایک تقریر پر لگائی گئی تمام دفعات اس کیس میں بنتی ہی نہیں

Exit mobile version