Site icon Daily Pakistan

اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج

اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج

اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج کردی گئی۔ذرائع کے مطابق اعظم خان گزشتہ ماہ نو جون 2023 کو لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد اُن کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں 16 جون کو گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق اعظم خان کی درخواست پر گزشتہ روز ایف آئی آر خارج کی گئی کیونکہ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست کے پاس تھے، اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کرایا۔اعظم خان کا بیان مجسٹریٹ اے سی انڈسٹریل ائیریا آوید بھٹی اسلام آباد نے ریکارڈ کراویا۔واضح رہے کہ اعظم خان کے سائفر کے حوالے سے بیان میڈیا پر زیر گردش ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے سائفر سازش کو بے نقاب کر کے خود اس میں ملوث ہونے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے کہا کہ سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے، جس پر اُن کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ حکومتی دعوؤں اور اعظم خان کے بیان پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے سازش کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نو جون کو لاپتہ ہونے اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی پولیس اعظم خان کو بازیاب کروانے میں ناکام رہی اور اب اچانک اُن سے منسوب بیان کو میڈیا پر چلا دیا گیا۔

Exit mobile version