Site icon Daily Pakistan

الیکشن سے متعلق مریم اورنگ زیب نے حکومت کا آخری فیصلہ سنا دیا

الیکشن سے متعلق مریم اورنگ زیب نے حکومت کا آخری فیصلہ سنا دیا

الیکشن سے متعلق مریم اورنگ زیب نے حکومت کا آخری فیصلہ سنا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے، ان کا مزیکد کہنا تھا کہ عمران خان کی مرضی سے الیکشن کمیشن کو یر غمال نہیں ہونت دیں گے ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں جلسوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاسی عدم استحکام وہ کر رہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔

Exit mobile version