Site icon Daily Pakistan

امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ

امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ

امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ

امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکن کانگریس مین کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سےگزر رہا ہے، آپ جیسے دوستوں کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بھی امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف کو فون کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف نے کہا کہ ان کا کام اور دوستی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی بہتری اور انسانی حقوق کے لئے کام جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف کچھ روز قبل امریکی وفد کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

Exit mobile version