بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

اپوزیشن کوپھانسی لگانے کے مطالبے پر عمران اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی ، رانا ثنا

Thursday, 25 July, 2024

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگئی۔ پیرس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو شہباز شریف اور بلاول نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، بانی پی ٹی آئی مقابلے کی بجائے استعفے دے کر دوڑ گئے۔ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *