ایشیا کپ ویمن ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار ففٹی کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبہٰ حسن کے حصے میں آئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت میں ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا،ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کی جس کی وجہ سے ہم نے اچھا ٹوٹل بنایا جبکہ بولنگ بھی کافی اچھی رہی اور فیلڈنگ میں بھی بہترین پرفارم کیا۔
کپتان پاکستان ٹیم کا کہنا تھا کہ ایمن انور کا ذکر کرنا چاہوں گی کہ اہم موقع پر بہت اچھی بولنگ کی، اسپنرز پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں،کوشش کریں گے کہ اس مومینٹم کو دیگر میچز میں بھی جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ جمعے کو ایشیا کپ ویمن ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی جانب سے بھارت کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا یا۔
انہوں نے 56 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی،اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا اسکور 53 رنز تھا جو بسمہ معروف نے 2018 میں بنایا تھا۔