ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا ملزم ہاشم خان اسلام آباد کا رہائشی ہے ایف آئی اے کے ذرایع کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا
