بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.4°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے درخواست جمع

Friday, 28 March, 2025

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں درخواست جمع کرا دی۔بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا میں سبسڈی سے متعلق سماعت 4 اپریل کو ہوگی، اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائیگی۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی تھی، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر کام بھی جاری ہے، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *